ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرگتی میدان بدعنوانی معاملہ:عدالت نے سنجے کلکرنی کو دی ضمانت

پرگتی میدان بدعنوانی معاملہ:عدالت نے سنجے کلکرنی کو دی ضمانت

Wed, 10 Jan 2018 00:42:57    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے یہاں پرگتی میدان میں آئی ٹی پی او احاطے کی تعمیر نو کے منصوبے میں 2,150 کروڑ روپے کے مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں کیپ سائٹ ا سٹرکچرس کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے کلکرنی کو ضمانت دے دی۔اس معاملے میں این بی سی سی کے صدر-اسسٹنٹ منیجنگ ڈائریکٹر انوپ متل کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔خصوصی جج اروند کمار نے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی ضمانت کی رقم پر کلکرنی کو ضمانت دے دی۔عدالت نے اس معاملے میں مشتبہ بچولیے رشبھ اگروال کو ضمانت دی تھی۔عدالت نے مدعا علیہ اور سی بی آئی کے وکلاء کی دلیلیں سننے کے بعد کلکرنی اور اگروال کی ضمانت کی درخواستوں پر پانچ جنوری کو اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا۔سی بی آئی نے اس معاملے میں مبینہ طور پر رشوت دینے کے لئے متل، کلکرنی، اگروال اور دو سرکاری ملازمین پردیپ مشرا اور اکاشدیپ چوہان پر 22 دسمبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔اس نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ این بی سی سی نے پرگتی میدان میں اس اہم زمین کی تعمیر نو کا 2,149.93 کروڑ روپے کا ٹھیکہ شپورجی پلونجی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور شپورجی پلونجی قطر ڈبلیو ایل ایل کو دیا تھا۔ممبئی میں واقع کیپسائٹ اسٹرکچرس اس کام کو شپورجی پلونجی سے لینے کی کوشش کر رہی تھی۔سی بی آئی نے الزام لگایا کہ کلکرنی نے کمپنی کے حق میں ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے اگروال سے رابطہ کیاجس کے سرکاری ملازمین سے اچھے رابطے تھے۔


Share: